راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کے معاملے میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے نقشہ مرتب کرلیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر انوسٹگیشنزسٹی سرکل محمد عامر خالد کر رہے تھے، تفتیشی ٹیم نے متاثرہ شخص محمد حارث سے بھی ملاقات کی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں تشدد کے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئیں، متاثرہ شخص کا ڈی ایچ کیو اسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا گیا، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے جسم پر تشدد کے 19نشانات کی تصدیق ہو گئی۔
متاثرہ شخص کے ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹ کر دوبارہ جڑنے کی بھی تصدیق ہوگئی، پولیس ذرائع نے کہا کہ انگلی کی ہڈی درست نہ جڑنے پر سرجری کیئے جانے کا بھی امکان ہے، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے 28 مرتبہ ایکسرے کئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی تشدد سے متاثرہ شخص کی مفصل میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر جلد مرتب کرلیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس ذرائع متاثرہ شخص تشدد کے
پڑھیں:
کراچی میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، افغان شہری قتل
مقتول اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسی دوران اس کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو مقتول کی اہلیہ نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا تو 2 ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور سوئے ہوئے زرین خان کے سر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول شخص کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ زرین خان کے نام سے کی گئی، مقتول افغان شہری اور قصاب تھا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت کے مطابق مقتول اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسی دوران اس کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو مقتول کی اہلیہ نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا تو 2 ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور سوئے ہوئے زرین خان کے سر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور موقع سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔