آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹی20 دورے کی تیاریوں کا جائزہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کرکٹ آسٹریلیا کی ایک سیکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے تاکہ پاکستان کے آئندہ ٹی20 دورے کی سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لے سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم دورے سے پہلے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔ ٹیم اہم مقامات کا جائزہ لے گی جن میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی ,ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی ,ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم این سی اے اور ایل سی سی اے گراونڈ کا جائزہ لے رہی ہے,ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکورٹی حکام نے بریفنگ بھی دی,آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی ٹیم نے آئندہ… pic.
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) December 9, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکیورٹی حکام ٹیم کو بریفنگ دیں گے تاکہ آسٹریلوی اسکواڈ کی حفاظت کے تمام پروٹوکول یقینی بنائے جا سکیں۔
آسٹریلوی ٹی20 اسکواڈ اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گا جہاں 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلنے کا شیڈول ہے۔
سیریز کی تمام میچز لاہور میں کھیلے جانے کی توقع ہے، تاہم سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کے بعد مقامات کی حتمی تصدیق کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم جائزہ دورہ پاکستان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلوی سیکیورٹی ٹیم دورہ پاکستان وی نیوز سیکیورٹی ٹیم کا جائزہ لے ریکی ٹیم
پڑھیں:
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے جس میں اہم وزرا اور سینیئر حکام شامل ہیں۔ یہ صدر پرابووو کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم شہباز شریف
یہ دورہ اس اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔
اپنے قیام کے دوران، صدر پرابووو وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ وہ صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔
آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی صدر پرابووو سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان نے تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
دونوں ممالک کے وفود دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، ماحولیات، تعلیم اور ثقافت میں شراکت بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون بڑھانے کے امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔
دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں