دورہ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹیم پاکستان کے مختلف کرکٹ وینیوز جیسے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)، اور لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ (ایل سی سی اے) کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
اس دوران پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) اور سکیورٹی حکام کی جانب سے ریکی ٹیم کو میچز کے انعقاد سے متعلق مکمل بریفنگ بھی دی جائے گی تاکہ بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام میچز لاہور میں ہونے کے قوی امکانات ہیں، جس سے شائقین کرکٹ میں خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔