ایک ہی وقت میں خوشی اور پریشانی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو نئی خبر موصول
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لیے خوشی اور تشویش دونوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ پہلے ہی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار تھے اور اب ایڑی کے مسلز کی انجری کی وجہ سے سیریز کے بقیہ میچز کھیل نہیں پائیں گے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ کپتان پیٹ کمنز ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی کریں گے۔ یہ ان کا پانچ ماہ بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا، اور کوچ کے مطابق وہ جتنی بھی ممکن ہو سکے بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز میں پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ شریک نہیں ہو سکے تھے، اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ اس وقت آسٹریلیا پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ پر دو صفر کی برتری رکھتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔