وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے زیر تعمیر نئے ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ گیارہ منزلہ عمارت کو پانچ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو معیار اور شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے اکیڈمی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور اس کی از سر نو بحالی کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔

وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے آفیسرز میس کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے زیر تربیت افسران کے لئے تیار کھانا کھا کر اس کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فائرنگ سیمولیشن روم کا بھی دورہ کیا اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دی۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی پولیس فورس کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور بہترین تربیت یافتہ افسران اور فورس ہی عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو جدید سہولیات سے آراستہ ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو تعمیراتی کام پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گیارہ منزلہ عمارت کے سٹرکچر ورک میں تیسری منزل کی چھت تک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں جاری تعمیراتی کام شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ممبر سی ڈی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیشنل پولیس اکیڈمی وزیر داخلہ کیا اور

پڑھیں:

کراچی، ناصر شاہ اور سعید غنی کا مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزراء نے شاہین کمپلیکس، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول کا دورہ کیا، انہوں نے شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ناتھا خان سمیت مختلف مقامات پر بھی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت ٹریفک نظام میں اصلاحات اور روزگار کے مواقع کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ
  • بالاکوٹ ہائیڈرو پاور منصوبے نے دریا کی بندش مکمل کرلی ، مرکزی تعمیراتی مرحلے میں داخل
  • سرکریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں نیول چیف : اگلے مورچوں کا دورہ جنگی تیاریوں کا جائزہ 
  • کراچی، ناصر شاہ اور سعید غنی کا مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
  • سکھر میں حافظ نصراللہ چنا کی نشست
  • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاک بحریہ کے سربراہ کا اگلے مورچوں کا دورہ، جنگی تیاریوں کا جائزہ
  •  پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 روز کی توسیع، احتجاج و ریلیوں پر پابندی برقرار
  • اسلام آباد میں منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جارہے ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا