علی ساہی:25ویں نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 میڈلز جیت لیے۔

ایونٹ میں آرمی، واپڈا، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ایتھلیٹس نے ایک گولڈ، ایک سلور اور آٹھ برونز میڈلز حاصل کیے۔ محمد عمیر نے گولڈ جبکہ صبور احمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ برونز میڈل جیتنے والوں میں محمد خلیل، طارق محمود، محمد صادق، عتیق الرحمان، مظہر اللہ، منیر احمد، راحت اللہ اور شہباز شامل ہیں۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

آئی جی پنجاب نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھیلوں میں پولیس ایتھلیٹس کی مسلسل کامیابیاں محکمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و صوبائی سطح پر نمایاں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری

کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے 20 کلومیٹر کی واک ریس کے بعد ویمن اسکواش ٹیم ایونٹ بھی جیت  لیا۔

پاکستان آرمی نے فائنل میں خیبرپختونخوا کو1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ آرمی کی فائزہ ظفر نے سحرش علی کو 0-3 سے ہرایا۔

خیبرپختونخوا کی ماہ نور علی نے ثنا بہادر کو0-3 سے مات دی جبکہ آرمی کی زینب خان نے علیشا کو 0-3 سے زیر کیا۔

خیبرپختونخوا نے سلور جبکہ پنجاب اور بلوچستان نے برانز میڈلز حاصل کیے۔

اس سے قبل 20 کلومیٹر کی واک ریس میں پاکستان آرمی کے قاسم فیض فاتح قرار پائے۔

قاسم فیض نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 28 منٹ اور 12.2 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

واپڈا کے محمد وقاص نے سلور اور پاکستان آرمی کے عدنان معاذ نے برانز میڈل جیتا۔

پی این ایس کارساز کےنیشنل فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس سینٹر کی ٹریک پر منعقدہ مردوں کی 800 میٹر کی دوڑ بھی پاکستان آرمی کے وقاص اکبر نے جیت لی۔

انہوں نے ایک منٹ49.82 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل جیتا۔

ایچ ای سی کے سمیع اللہ ایک منٹ 51.50 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایچ ای سی ہی کے اسامہ اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانزمیڈل کے حقدار قرار پائے۔

اسامہ اعظم نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 51.95 سیکنڈز میں طے کیا۔

خواتین کی 5کلومیٹر کی واک ریس پاکستان واپڈا کی امارہ نے جیت لی۔ انہوں نے 34.12 سیکنڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 2 سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی سندھ کی ماہ نور سلور میڈل کے حقدار قرار پائیں جبکہ پاکستان آرمی کی کنول فیض 34.17 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں اور برانز میڈل جیت لیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی میڈلز ٹیبل پر سرِ فہرست
  • نیشنل گیمز نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر جوش و جذبے سے سرشار کردیا
  • نیشنل گیمز،ایچ ای سی نے ایک سلور اور 5 برائونز میڈلز اپنے نام کر لئے
  • قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: وزیر دفاع
  • 35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی
  • 35 ویں نیشنل گیمز: پاک آرمی کی گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل
  • نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کرقومی چیمپئن بن گئے
  • 35ویں نیشنل گیمز: جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی
  • نیشنل گیمز: جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی
  • نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری