بزرگ مزدور رہنماء احمد حفیظ جمال بھی دنیا سے رخصت ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بزرگ مزدور رہنما کامریڈ احمد حفیظ جمال کا 99 سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال ہوگیا۔
کامریڈ حفیظ جمال نے تمام زندگی محنت کش عوام اور محکوم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، وہ پاکستان کو ایک سوشلسٹ ریاست بنانے کا خواب اپنے دل میں سجائے اس دنیا سے کوچ کر گئے۔
آپ نے اپنی زندگی کا آغاز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے شروع کیا، پاکستان میں جن سیاسی شخصیات کے ساتھ آپ نے سیاسی کام کیا ان میں مولانا بھاشانی، خان عبدالولی خان، میر غوث بخش بزنجو، ڈاکٹر م ر حسان، فیصح الدین سالار، حسن عسکری، لعل بخش رند، فیض احمد فیض، عابد حسن منٹو، کامریڈ انیس ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
آپ کا شمار عوامی ورکرز پارٹی کے بانیوں میں ہوتا ہے، آپ نے محنت کش عوام کی سیاسی تعلیم و تربیت کی اور عملی طور پر محکوم و مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے رہے۔
آپ طویل عرصے پاکستان سوشلسٹ پارٹی کے دفتر میں قیام پزیر رہے اور نوجوان کامریڈز کی تعلیم و تربیت کرتے رہے۔
صحافی و مصنف رشید جمال اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیسی وسیم جمال, ندیم جمال، نعیم جمال اور عاصم جمال ان کے صاحبزادگان ہیں، انہوں نے ساری زندگی ایک فعال سیاسی کارکن کے طور پر گزاری اپنی جدوجہد کے دوران مارشل لاء میں اسیر بھی رہے، انہیں کئی مرتبہ شہر بدر رہنا پڑا ۔
ان کی نماز جنازہ مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی اور تدفین محمد شاہ قبرستان میں ہوئی۔
نماز جنازہ کے موقع پر سیسی کی گورننگ باڈی کے ممبران، مختلف ڈائریکٹرز و افسران اور سی بی اے کے علاوہ مختلف یونینز کے عہدیداران اور سیسی کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے ممبر اختر حسین ایڈووکیٹ، سینئر وکیل شوکت حیات، مزدور رہنما منظور رضی، ناصر منصور سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
جب کہ کمشنر سیسی صفدر حسین رضوی، وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سعادت میمن، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر اکرام شیخ، ڈائریکٹر غلام دستگیر سمیت دیگر افسران و اسٹاف نے وسیم جمال کے گھر پر ان سے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں تمام اہل خانہ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی بھی کی، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت و سعید غنی نے مزدور انقلابی رہنما کامریڈ حفیظ جمال کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور پیغام میں کہا کہ کامریڈ حفیظ جمال ایک انقلابی مزدور رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے حصول میں وقف کردی تھی۔ کامریڈ حفیظ جمال مختلف مزدور تحاریک اور یونینز میں سرکردہ کردار ادا کرتے رہے۔ ان کے انتقال سے ہم ایک اچھے انسان کے ساتھ ساتھ ایک مزدور حقوق کے علمبردار سے محروم ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ مختلف سیاسی و مزدور رہنماؤں نے بھی اپنے پیغامات میں مرحوم کی خدمت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامریڈ حفیظ جمال حقوق کے
پڑھیں:
چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جون 2022 میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق چکلالہ پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کراسے گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی اس سے قبل ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے بتایا کہ زیر حراست اشتہاری کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد ہی چالان کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔