Daily Sub News:
2026-07-24@02:37:23 GMT

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان منظوریوں کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط مل سکے گی، جبکہ 20 کروڑ ڈالر تک اضافی رسائی بھی حاصل ہو جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مالی اور بیرونی شعبوں میں استحکام برقرار رہا۔

آئی ایم ایف نے اپنی پالیسی ترجیحات میں میکرو اکنامک استحکام، پبلک فنانس اصلاحات اور مسابقت میں اضافہ کو بنیادی نکات قرار دیا ہے۔

ادارے کے مطابق پاکستان میں پیداواری صلاحیت بڑھانے، سماجی تحفظ کو مضبوط کرنے، ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ اور سرکاری اداروں میں اصلاحات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

توانائی کے شعبے کی پائیداری، عوامی خدمات کی بہتری اور اصلاحاتی عمل کی تسلسل کو بھی آئی ایم ایف نے ضروری قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کے لیے فوری ماحولیاتی اقدامات کی اہمیت واضح کر دی ہے، اور حکومت ماحولیاتی لچک بڑھانے کے لیے اصلاحات پر پیش رفت کر رہی ہے جس میں آئی ایم ایف کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت معاونت شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کے جائزے کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے.

.. ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم