نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی میڈلز ٹیبل پر سرِ فہرست
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
پاکستان آرمی35ویں نیشنل گیمز میں 144گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر بدستور سر فہرست ہے۔واپڈا نے 61 اور نیوی نے 28 گولڈ میڈل حاصل کئے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جار ی کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلوں کے اختتا م تک پاکستان آرمی 144گولڈ،72سلور اور 42برانز میڈلز کے ساتھ بدستور سر فہرست تھی جبکہ اس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 258ہے۔
واپڈا کا دستہ 61گولڈ، 52 سلور اور 56 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اورپاکستان نیوی 28 گولڈ، 30سلور اور 23 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔پنجاب 10 گولڈ،31سلور اور 43 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے، سندھ نو گولڈ،20سلور اور 47برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں،ایچ ای سی آٹھ گولڈ،33سلور اور 47 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی، پاکستان ایئر فورس چھ گولڈ،11سلور اور 14برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،خیبر پختونخوا پانچ گولڈ، نو سلور اور 31 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں،ریلویز تین گولڈ،پانچ سلور اور 19 برانز میڈلز کے ساتھ نویں اور بلوچستان دو گولڈ،سات سلور اور 16 برانز میڈلز کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں۔
میڈل ٹیبل پر اسلام آباد ایک گولڈ،تین سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ 11ویں،پولیس ایک سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ 12ویں،گلگت بلتستان تین برانز میڈلز کے ساتھ 13ویں اور آزاد جموں کشمیردو برانزمیڈلز لے کر چودھویں اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برانز میڈلز کے ساتھ سلور اور
پڑھیں:
نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری
کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے 20 کلومیٹر کی واک ریس کے بعد ویمن اسکواش ٹیم ایونٹ بھی جیت لیا۔
پاکستان آرمی نے فائنل میں خیبرپختونخوا کو1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ آرمی کی فائزہ ظفر نے سحرش علی کو 0-3 سے ہرایا۔
خیبرپختونخوا کی ماہ نور علی نے ثنا بہادر کو0-3 سے مات دی جبکہ آرمی کی زینب خان نے علیشا کو 0-3 سے زیر کیا۔
خیبرپختونخوا نے سلور جبکہ پنجاب اور بلوچستان نے برانز میڈلز حاصل کیے۔
اس سے قبل 20 کلومیٹر کی واک ریس میں پاکستان آرمی کے قاسم فیض فاتح قرار پائے۔
قاسم فیض نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 28 منٹ اور 12.2 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
واپڈا کے محمد وقاص نے سلور اور پاکستان آرمی کے عدنان معاذ نے برانز میڈل جیتا۔
پی این ایس کارساز کےنیشنل فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس سینٹر کی ٹریک پر منعقدہ مردوں کی 800 میٹر کی دوڑ بھی پاکستان آرمی کے وقاص اکبر نے جیت لی۔
انہوں نے ایک منٹ49.82 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل جیتا۔
ایچ ای سی کے سمیع اللہ ایک منٹ 51.50 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایچ ای سی ہی کے اسامہ اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانزمیڈل کے حقدار قرار پائے۔
اسامہ اعظم نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 51.95 سیکنڈز میں طے کیا۔
خواتین کی 5کلومیٹر کی واک ریس پاکستان واپڈا کی امارہ نے جیت لی۔ انہوں نے 34.12 سیکنڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 2 سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی سندھ کی ماہ نور سلور میڈل کے حقدار قرار پائیں جبکہ پاکستان آرمی کی کنول فیض 34.17 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں اور برانز میڈل جیت لیا۔