Express News:
2025-12-09@18:33:00 GMT

35ویں نیشنل گیمز: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری ہے۔

ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے دوسرے روز منگل کو 20 کلومیٹر کی واک ریس پاکستان آرمی کے قاسم فیض نے جیت لی۔قاسم فیض نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 28 منٹ 12.2 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ واپڈا کے محمد وقاص نے سلور اور پاکستان آرمی کے عدنان معاذ نے برانز میڈل جیتا۔

پی این ایس کارساز کےنیشنل فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس سینٹر کی ٹریک پر منعقدہ مردوں کی 800 سو میٹر کی دوڑ بھی پاکستان آرمی کے وقاص  اکبر نے جیت لی۔انہوں نے ایک منٹ49.

82 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل جیتا۔ایچ ای سی کے سمیع اللہ ایک منٹ 51.50 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ایچ ای سی ہی کے اسامہ اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مقرر وقت ایک منٹ 51.95 سیکنڈ میں طے کیا۔

خواتین کی 5کلومیٹر کی واک ریس پاکستان واپڈا کی امارہ نے جیت لی۔انہوں نے34.12 سیکنڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔2 سیکنڈ کے فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی سندھ کی ماہ نور سلور میڈل کے حقدار قرار پائیں جبکہ پاکستان آرمی کی کنول فیض 34.17 سیکنڈ کے ساتھ سوئم رہیں اور برانز میڈل جیتا۔

 جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی۔واپڈا نے مجموعی طور پر 264.95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان آرمی نےدوسری اور ایچ ای سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فلور ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) اور ایم وقاص (پنجاب) 11.35 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے، عبدالوہاب (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔ پومیل ہارس میں فیضان (ایچ ای سی) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، معاز خان (آرمی) دوسرے اور محمد افضل (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔ والٹ ایونٹ میں واپڈا کے محمد افضل اور شہزاد علی نے 11.60 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کے ایم وقاص دوسرے اور سندھ کے عبدالصمد تیسرے نمبر پر رہے۔ پیرالیل بارز میں محمد افضل (واپڈا) پہلے، آرمی کے منتظرمہدی دوسرے اور اسکار خان تیسرے نمبر پر رہے۔

رنگز ایونٹ میں شاہ جہان سرفہرست، آرمی کے عمیر دوسرے اور شہزاد علی (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔ ہائی بار میں شاہ جہان (واپڈا) پہلے نمبر پر آئے، محمد احسان (آرمی) دوسرے اور محمد سہیل (پنجاب) تیسرے نمبر پر رہے۔ بہترین جمناسٹ کا اعزاز بھی واپڈا کے شاہ جہان نے اپنے نام کیا۔محمد افضل (واپڈا) دوسرے اور محمد احسان (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول پر گزشتہ روز مقابلوں کا آغاز خواتین ایونٹ سے ہوا جس میں پاکستان آرمی نے پانچ گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت کر میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ نے ایک گولڈ اور تین سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔واپڈا نے تین سلور کے ساتھ تیسری اور پنجاب نے تین برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھالی۔نیوی اور اسلام آباد نے ایک ایک برانز میڈل حاصل کیا،مردوں کے سوئمنگ مقابلوں میں پہلے روز  پاکستان آرمی کے پیراک سر فہرست رہے۔آرمی نے 6 گولڈ اور 5 سلور میڈل اپنے نام کیے، محمد احمد درانی اور بسیم حسین نے2،2 گولڈ میڈل جیتے ،واپڈا کے حمزہ  آصف نے ایک طلائی تمغہ جیتا۔

خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کے پہلے روز کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول پر پاکستان آرمی نے پانچ گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت کر میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ نے ایک گولڈ اور 3 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،واپڈا نے 3 سلور کے ساتھ تیسری اور پنجاب نے 3 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پائی،نیوی اور اسلام آباد نے ایک ایک برانز میڈل حاصل کیا۔

پاکستان آرمی کی بسمہ خان اور جہاں آرا نبی نے دو دو گول محل جیتے،400میٹرز انفرادی میڈلے اور 100میٹرز فری اسٹائل میں آرمی کی جہاں آرا نبی نے،50میٹرز بٹر فلائی اور200میٹرز بیک اسٹروک میں آرمی کی بسمہ خان نے اور 200 میٹرز بریسٹ اسٹروک میں سندھ کی حریم ملک نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ 4x100میٹرز فری اسٹائل ریلے میں ٹیم آرمی نے گولڈ،واپڈا نے سلور اور پنجاب نے برانزمیڈل اپنے نام کیا۔

آرمی نےمینز اسکواش ٹیم ایونٹ جیت لیا۔آرمی نےفائنل میں پاکستان واپڈا کو0-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔پہلے میچ میں پاکستان آرمی کے سابق عالمی جونیئر چیمپئن حمزہ خان نے سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں عالمی نمبر 47 محمد اشعب عرفان نے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کیا۔

پی اے ایف اور پنجاب نے برانز میڈلز حاصل کیے۔ پاکستان آرمی نے شوٹنگ مقابلوں کے تیسرے روز بھی برتری برقرار رکھی اورگولڈ میڈلز کی تعداد11کر لی،پاکستان نیوی نے 9گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا،پی این کارساز کے شوٹنگ رینج پر جاری نیشنل گیمز کے شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان آرمی 11گولڈ،10سلور اور 3برانز میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سر فہرست ہے،پاکستان نیوی کے شوٹرز9گولڈ،8 سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہی،پی سے ایف نے2سلور اور 4 برانز،ایچ ای سی نے 3 اور سندھ نے2 برانز میڈلز جیتے۔

10 میٹرز ائیر رائفل مینز میں نیوی کے عاقب الطاف نے گولڈ،آرمی کے محمد عثمان نے سلوراور آرمی ہی کے سلیمان خان نے برانز میڈل جیتا، اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور پی اے ایف نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 25میٹرز پسٹل ویمنز میں نیوی کی رسم گل نے گولڈ،آرمی کی کشمالہ طلعت نے سلور اور نیوی کی رابعہ کبیر نے برانز میڈل جیتا، ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ،آرمی نے سلور اورایچ ای سی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

کبڈی (ایشیئن اسٹائل) میں پہلے دن مردوں کے مقابلوں میں واپڈا نے کے پی کے، پی اے ایف نے سندھ، آرمی نے پنجاب اور نیوی نے کے پی کے کو ہرا دیا۔ خواتین کے مقابلوں میں آرمی نے سندھ اور واپڈا نے بلوچستان کو مات دی۔

مینز ہاکی میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو1-3 مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان آرمی نے رگبی میں گولڈ اور واپڈا نے سلور میڈل حاصل کیا۔ٹینس مینز ٹیم ایونٹ کہ فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، پاکستان واپڈا کو سلور میڈل پر قناعت کرنا پڑی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گولڈ میڈل اپنے نام کیا کے ساتھ دوسری پوزیشن پہلی پوزیشن حاصل کی برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے میں پاکستان آرمی پاکستان آرمی نے پوائنٹس کے ساتھ پاکستان آرمی کے برانز میڈل جیت ایک برانز میڈل پاکستان واپڈا پاکستان ا رمی سیکنڈ کے ساتھ نے برانز میڈل میڈل حاصل کیا اور پنجاب نے نے سلور اور سلور میڈل ایونٹ میں محمد افضل کے سوئمنگ ٹیم ایونٹ دوسرے اور نے جیت لی ایچ ای سی شاہ جہان گولڈ اور واپڈا نے واپڈا کے نیوی نے آرمی کی نے گولڈ نے ایک رمی کی

پڑھیں:

نیشنل گیمز، تیسرے روزآرمی کی 10گولڈ میڈلز کیساتھ واضح برتری

اسلام آباد(صغیر چوہدری )نیشنل گیمز شوٹنگ ایونٹ میں آرمی کے گولڈ میڈلز کی تعداد 10ہو گئ ۔نیشنل گیمز کے شوٹنگ مقابلوں کے تیسرے روز پاکستان آرمی نے 10گولڈ میڈلز کے ساتھ واضح برتری حاصل کر لی تھی،پاکستان نیوی 6گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود تھی۔شوٹنگ کے مقابلے پی این کاساز کے شوٹنگ رینج پر کھیلے جارہے ہیں۔میڈل ٹیبل پر پاکستان آرمی 10گولڈ،سات سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ برتری لئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان نیوی 6گولڈ،سات سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔پاکستان ائر فورس دو سلور اور تین برانز میڈل کے ساتھ تیسرے،سندھ دو برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے،ایچ ای سی دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھی۔10میٹرز ائر رائفل ویمنز میں آرمی کی مہر خالق نے گولڈ،نیوی کی امبر دلاور نے سلور اور نیوی ہی کی سارہ سلیم نے برانز میڈل جیتا۔اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔50میٹرز پسٹل مینز میں پاکستان نیوی کے شاہ رخ خان نے547کے اسکور کے ساتھ گولڈ،پاکستان آرمی کے کلیم اللہ نے سلور اور آرمی ہی کے اظہر عباس نے برانز میڈل حاصل کیا۔ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور پاکستان ائر فورس نے برانز میڈل جیتا۔

متعلقہ مضامین

  • 35ویں نیشنل گیمز: جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی
  • نیشنل گیمز: جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی
  • نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری
  • نیشنل گیمز، تیسرے روزآرمی کی 10گولڈ میڈلز کیساتھ واضح برتری
  • نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے  1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
  • 35ویں نیشنل گیمز: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کا راج برقرار، میڈلز کے ڈھیر لگا دیے
  • نیشنل گیمز: شوٹنگ مقابلوں میں پاک آرمی نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار رکھی
  • 35ویں نیشنل گیمز میں سندھ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا