35ویں نیشنل گیمز: جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)35ویں نیشنل گیمز 2025 کی جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق واپڈا نے مجموعی طور پر 264.95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان آرمی نے 260.05 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے 214.10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فلور ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) اور ایم وقاص (پنجاب) 11.
پومیل ہارس میں فیضان (ایچ ای سی) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، معاذ خان (آرمی) دوسرے اور محمد افضل (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔
والٹ ایونٹ میں واپڈا کے محمد افضل اور شہزاد علی دونوں نے 11.60 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کے ایم وقاص دوسرے اور سندھ کے عبدالصمد تیسرے نمبر پر رہے۔
پیرالل بارز میں محمد افضل (واپڈا) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آرمی کے منتظر مہدی دوسرے اور اسکار خان تیسرے نمبر پر رہے۔
رِنگز ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) 11.55 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، آرمی کے عمیر دوسرے اور شہزاد علی (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔
ہائی بار میں شاہ جہان (واپڈا) 10.70 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے جبکہ محمد احسان (آرمی) دوسرے اور محمد سہیل (پنجاب) تیسرے نمبر پر رہے۔
بہترین جمناسٹ کا اعزاز بھی واپڈا کے شاہ جہان نے 67.15 پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کیا، محمد افضل (واپڈا) دوسرے اور محمد احسان (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تیسرے نمبر پر رہے پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور محمد افضل شاہ جہان
پڑھیں:
نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
کراچی:35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر خواتین کی ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔
خواتین کی ہائی جمپ میں ایچ ای سی کی امتل نے سلور اور پاکستان آرمی کی عروج نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں آرمی کے محمد اختر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ محمد اختر نے 14 منٹ 36.41 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان واپڈا کے عامر سہیل نے دوئم رہ کر سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے سوئم پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔
شاٹ پٹ مینز ایونٹ میں آرمی کے جمشید علی نے گولڈ، پاکستان آرمی ہی کے نوشیروان نے سلور اور ایچ ای سی کے صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل جیتا۔