وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شکارپور پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی، جس پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور اور پوری پولیس ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظہور سومرو کی بے مثال بہادری کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پولیس کی جرات، فرض شناسی اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں کا واضح ثبوت ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ بلاشبہ شکارپور پولیس کی یہ ایک کامیاب کارروائی ہے، پولیس مقابلے میں 8 خطرناک ڈاکوؤں کا مارا جانا بڑا کامیاب اقدام ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زخمی افسران کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ڈاکوؤں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ حکومت جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ شکارپور پولیس پولیس نے پولیس کی کیا ہے

پڑھیں:

شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی

--فائل فوٹو

شکارپور میں منچر شیخ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں کچے کے 9 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی، ایک اغواء

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شکار پور میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 ڈاکو ہلاک ، ایک گرفتار
  • شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
  • شکارپور؛ پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، خاتون ڈی ایس پی بھی زخمی
  • شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی
  • ٹنڈوجام پولیس کی کامیاب میں کارروائی میں چوروں کا پکڑے جانے والا گروپ
  • کراچی: سندھ کلچر ڈے، پُرتشدد ریلی، 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • وزیرداخلہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ امریکی ڈالر  کی منشیات ضبط