کراچی میں جدید ای ٹکٹنگ نظام سے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی:
جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا، چالان ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا کاٹا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں حال میں نافذ ہونے والے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی گاڑی کا چالان لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹر چینج اترتے ہوئے ہوا، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا جبکہ گاڑی میں ڈی آئی جی ٹریفک سوار نہیں تھے اور ان کا اسکواڈ انہیں گارڈن ہیڈ کواٹر لینے آرہا تھا۔
چالان ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا کاٹا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ہمیشہ سیٹ بیلٹ استعمال کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گاڑی کا جی ٹریفک
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے، چالان کے ذریعے جو 15فیصد ملنا ہے کوشش کریں گے جاری رہے، ایسا بھی کچھ کرنا چاہیئے کہ جس نے غلط چالان دیا ہو اس سے 30 فیصد لیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12 ہزار تک بڑھائی جائے گی، عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 10 ہزار سے زائد ہیوی وہیکلز پر ٹریکرز لگے ہوئے ہیں، ٹریکرز کے تحت 30 کلومیٹر سے زائد رفتار پر چالان جاری ہوگا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری ای-ٹکٹ کی وضاحت یا اپیل کیلئےٹریکس سینٹرسے رجوع کرسکتے ہیں، عوامی رہنمائی اور سہولت کیلئے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔