data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : شہرِ قائد میں نافذ کیے گئے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے اپنی شفافیت اور مؤثر عملداری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کو بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔

یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب ڈی آئی جی ٹریفک کی سرکاری گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹرچینج کی جانب اُتر رہی تھی  اور گاڑی میں ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ نظام نے خودکار طریقے سے خلاف ورزی کو ریکارڈ کیا اور 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک خود گاڑی میں موجود نہیں تھے بلکہ ان کا اسکواڈ انہیں گارڈن ہیڈ کوارٹر لینے آرہا تھا، تاہم چونکہ ای ٹکٹنگ نظام مکمل طور پر خودکار ہے، اس لیے خلاف ورزی کی نشاندہی ہوتے ہی فوری کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نظام اس بات کا مظہر ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، خواہ وہ عام شہری ہو یا اعلیٰ افسر۔

ٹریفک پولیس کے مطابق فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کراچی میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس نظام کے ذریعے تمام خلاف ورزیاں خودکار کیمروں اور جدید سینسرز کے ذریعے ریکارڈ کی جا رہی ہیں، جس سے انسانی مداخلت کم اور شفافیت زیادہ ہو گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ سیٹ بیلٹ کا استعمال محض ایک قانونی تقاضا نہیں بلکہ ایک حفاظتی ضرورت ہے جو حادثات کی صورت میں جانی نقصان کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی ٹریفک

پڑھیں:

لندن ہائیکورٹ: عادل راجہ کے بریگیڈیئر راشد پر الزامات جھوٹ کا مجموعہ، جرمانہ عائد

لندن ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے عادل راجہ کو جھوٹا قرار دے دیا۔لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور بھاری قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا، عادل راجہ 2 لاکھ 60ہزار پاؤنڈ بطور عبوری اخراجات فوری ادا کرے۔عدالتی فیصلہ کے مطابق جون 2022 کے تمام الزامات بے بنیاد، بلا ثبوت اور جھوٹ پر مبنی تھے، عادل راجہ 28 دن تک فیصلے کا خلاصہ تمام پلیٹ فارمز پر نمایاں جگہ پر لگانے کا پابند ہوگا، جھوٹے دعوے دہرانے سے روکنے کے لیے سخت ہدایت جاری کر دی۔فیصلہ میں کہا گیا کہ حکم نہ ماننے پر توہین عدالت، جرمانہ اور جیل ہو گی، پنجاب الیکشن، مبینہ ملاقاتوں اور رجیم چینج سے متعلق تمام بیانیے جھوٹ تھے، عادل راجہ کے الزامات کا مقصد شخصیت کشی تھا, حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔لندن ہائیکورٹ نے متعدد حساس نوعیت کے الزامات کو کلی طور پر ممنوع قرار دیا اور کہا کہ تمام ادائیگیاں 22 دسمبر 2025 تک لازمی کرنا ہوں گی، عادل راجہ کا بیانیہ بدنیتی پر مبنی اور جھوٹ کا مجموعہ ہے، عدالتی فیصلے کا لنک ہر پلیٹ فارم پر واضح اور نمایاں رہے گا۔فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ عادل راجہ کے الزامات نے ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جو غلط ثابت ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرا اسٹرکچر تباہ ،حیدرآباد کے عوام ای چلان نظام قبول نہیں کرینگے ،انجمن تاجران سندھ
  • وزیرداخلہ سندھ نے ای چالان کے جرمانے میں کمی کا اشارہ دیدیا
  • کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
  • لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
  • کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے، ضیاء لنجار
  • کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائی ای چالان کا آغاز، 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد
  • ٹنڈو الہیار میں میں ای ٹکٹنگ اورای چالان کا آغاز
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • لندن ہائیکورٹ: عادل راجہ کے بریگیڈیئر راشد پر الزامات جھوٹ کا مجموعہ، جرمانہ عائد
  • کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز