اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کی قیادت میں پاکستان سمیت 9 ممالک میں شروع ہوگا۔اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

منصوبے سے متعلق اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی آئندہ 10 برس میں منصوبوں پر 3.

25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور منصوبے کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی ذخیرہ اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

گلیشیئرز کے پگھلنے سے خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اے ڈی بی کے اس  پروگرام سے 1.3 کروڑ افراد، خصوصاً کسان اور پہاڑی علاقوں کی آبادی مستفید ہوگی۔

گلیشیئرز سے نکلنے والے 4 بڑے دریائی حوض،نارین، پیانج، کُورا اور سوات، اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ یہ منصوبہ موسمیاتی اور گلیشیئرز تحقیق کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرے گا۔ اس کے تحت خطرناک حالات سے نمٹنے کے لیے جدید وارننگ اور مانیٹرنگ نظام بھی قائم کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کے تحت پانی کی قلت اور شدید گرمی سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے سماجی تحفظ مضبوط بنایا جائے گا۔ مقامی بینکوں کو خواتین کی زیرِ قیادت زرعی کاروباروں کی معاونت کے قابل بنایا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گلیشیئرز کا پگھلاؤ خطے کے لیے پیچیدہ ترقیاتی چیلنج ہے۔ جی سی ایف کی مدد سے خطہ منتشر منصوبوں سے نکل کر منظم لچکدار نظام کی طرف بڑھے گا۔

اے ڈی بی کے مطابق گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف)   دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی فنڈ ہے، جس کے تحت 43ویں بورڈ اجلاس میں حالیہ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔  2024ء  میں جی سی ایف کی معاونت سے ہونے والی تحقیقات نے اس پروگرام کی سائنسی بنیاد فراہم کی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے تحت کے لیے

پڑھیں:

آئی فون 16 پرو کی پی ٹی اے منظوری کے لیے آسان قسطوں میں ادائیگی کی سہولت متعارف

پاکستان میں آئی فون 16 پرو استعمال کرنے والے صارفین اپنا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رجسٹرڈ کرانے کے لیے بھاری رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ قسطوں میں ٹیکس ادا کر سکیں گے۔

بینک الفلاح کی جانب سے یہ سہولت بغیر سود (0% انٹرسٹ) کے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ صارفین باآسانی اپنے موبائل فون کو رجسٹرڈ کروا سکیں۔

بینک الفلاح کی ’الفا‘ ایپ کے ذریعے صارفین اب آئی فون 16 پرو کے پی ٹی اے ٹیکس کو مرحلہ وار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 17 کی وہ 7 خصوصیات کیا ہیں جن سے اس نے آئی فون 16 کو مات دی؟

قسطوں کی تفصیل کے مطابق 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 7,443 روپے، 24 ماہ کے لیے 9,602 روپے، 12 ماہ کے لیے 16,116 روپے، جبکہ 9 ماہ کے لیے 20,467 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح، 6 ماہ کے لیے 26,116 روپے اور 3 ماہ کے لیے 52,233 روپے کی قسط رکھی گئی ہے، جن پر کوئی سود لاگو نہیں ہوگا۔ تاہم 0 فیصد مارک اپ والے پلان پر 5 فیصد پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔

صارفین اس سہولت سے استفادے کے لیے ’الفا مال‘ کی ویب سائٹ یا ایپ پر جا کر اپنے فون کا IMEI نمبر، نام اور شناختی کارڈ نمبر (CNIC) درج کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد Buy Now, Pay Later یعنی ’اب خریدیں، بعد میں ادائیگی کریں‘ کے آپشن کے ذریعے قسطوں کا منصوبہ منتخب کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

یاد رہے کہ آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ سپر ریٹینا XDR OLED ڈسپلے، Apple A18 Pro چپ، 8 جی بی ریم، 1 ٹی بی تک اسٹوریج، 48 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ اور iOS 18 شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ اقدام مہنگے اسمارٹ فونز کے شوقین صارفین کے لیے سہولت پیدا کرے گا اور قانونی طریقے سے پی ٹی اے رجسٹریشن کے رجحان میں اضافہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی فون آئی فون 16 پرو اقساط بینک الفلاح پی ٹی اے

متعلقہ مضامین

  • گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
  • ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے تحت 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
  • گرین کلائمیٹ فنڈ نے 25 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دیدی
  • آئی فون 16 پرو کی پی ٹی اے منظوری کے لیے آسان قسطوں میں ادائیگی کی سہولت متعارف
  • امریکی فوجیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کیلیے نامعلوم شخص نے 13 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے
  • وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کردیے