خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ موٹرسائیکل کے 2 قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹر ہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی آپ کے نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا، جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا تو ای چالان ہوگا، ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک ماہ میں فعال کردیں گے جب کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12 ہزار کیمرے لگا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان ہوئے اور کراچی جیسے بڑے شہر میں 2600 چالان کچھ بھی نہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ موٹرسائیکل کے 2  قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹر  ہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی آپ کے نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10ہزار ٹریلر، ٹینکرز رجسٹرڈ کیے اور ٹریکر لگائے، ہیوی ٹریفک میں یہ ٹریکرز بھی ای چالان سسٹم سے منسلک ہیں، شہر میں جیسے ہی یہ ٹریلر یا ٹینکر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتار بڑھائیں گے تو ای چالان ہوجائیگا، یہ سسٹم فینسی نمبر پلیٹ کی بھی شناخت کرسکتا ہے۔ ضیا لنجار نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس ٹریننگ سینٹرز بھی بنا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چالان اسی کے پاس نے کہا کہ جس کے نام

پڑھیں:

کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز

سلمان سلیم:کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغازکردیاگیا۔

کراچی کے علاقوں صدر ، زیب النسا سٹریٹ، پریڈی اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں ڈرون  کے ذریعے نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر چالان کیےگئے۔
ڈرون کا جدید کیمرہ سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہونے کے بعدکراچی کے کئی علاقوں میں ڈرون  نےنو پارکنگ، ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کیے ۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ڈرون میں جدید کیمرا نصب ہے جو سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہے ،ڈرون ٹریفک پولیس کا نمائندہ اڑائے گا اور خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کا ای چالان کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی :ای چالان وجرمانوں کا ازسرِنو جائزہ، وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • کراچی :ای چالان وجرمانوں کا ازسرِنو جائزہ،وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • وزیرداخلہ سندھ نے ای چالان کے جرمانے میں کمی کا اشارہ دیدیا
  • کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے، ضیاء لنجار
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ