ای چالان سسٹم لوٹ مارکادھندہ لگتا ہے‘ حکومت عوام کو سہولیات دے‘کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-08-27
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کراچی سمیت پورے صوبے میں ڈینگی وائرس کیسزمیں اضافہ اورسرکاری سہولیات کی عدم فراہمی پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے زوردیا ہے کہ ڈینگی وائرس کے مریضوں سمیت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت سندھ اپنی ذمے دارای پوری کرے۔کراچی کی سڑکیں موئن جودڑو بنی ہوئی ہیںاورجرمانے دبئی وعالمی معیار کے ہیں، ای چالان سسٹم لوٹ مارکادھندہ لگتا ہے، حکومت عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔ضلعے کے صرف ایک محکمہ میں 25 ارب کی کرپشن اورقیام پاکستان سے اب تک جیکب آباد کے شہریوں کو میٹھے پانی سے محروم رکھنا عوامی اورجمہوریت کے دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکر ہے۔حق وسچ لکھنے والے صحافیوں کو ہراساں کرنا قابل مذمت عمل ہے۔یہاں سے مختلف برادریوں کے سردار وبااثر لوگ صوبائی وفاقی وزیر سے لیکر اسپیکر،چیئرمین سینیٹ اورصدرپاکستان کے منصب پربھی بیٹھے مگریہ ضلع عملی طور غربت وافلاس بدامنی،پسماندگی اورلاوارثی کی عملی تصویر بناہوا ہے۔اس لیے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے چہرے نہیں نظام بدلنے کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،21نومبرکومینار پاکستان پرمنعقدہونے والا اجتماع عام عوامی حقوق ، محرومیوں کے خاتمے اورتبدیلی کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں جیکب آباد کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی ،ضلعی امیرمحمد ابوبکر سومروسمیت دیگر ذمے دارن بھی موجود تھے۔ صوبائی امیرنے سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی،ڈاکو راج اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کو حکومتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا ہے، سندھ کا کوئی بھی شہر ایسا نہیں جہاں شہریوں کا اغوا،ڈاکا زنی اور قتل وغارتگری کی وارداتیں نہ ہورہی ہوں، اس سنگین صورتحال کے باوجود سندھ کے وزیرداخلہ کا ’’سب ٹھیک ہے‘‘کے دعوے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔جب تک ظالم وڈیرہ راج اور پولیس میں کالی بھیڑوں سمیت مجرموں کے خلاف آپریشن نہیں ہوگا تب تک سندھ میں امن امان ممکن نہیں ہے، امن امان کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے باسی آج امن کے لیے ترس رہے ہیں،اب تو خود حکومتی ارکان اسمبلی وزرا بھی رہزنی کی وارداتوں سے محفوظ نہیں رہے کراچی میں صوبائی مشیر اورنوشہروفیروز میں ایم این اے کے گھرپرکروڑوں کی ڈکیتی اس کی واضح مثال ہے۔ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدمات اٹھائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا عملاً حرام کردیا ہے، موجودہ نام نہاد فارم47کی پیداوار حکومت نے عوام کے ساتھ دشمنی کی حد کر دی غریب عوام کو اس ظالم اور عوام دشمن حکومت کے خلاف نکلنا ہوگاعوام موجودہ مہنگائی کے اس طوفان کا مقابلہ نہیں کر سکتی،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو کمزور اور بین الاقوامی سطح پر اکیلا اور بدنام کر دیا ہے جس سے نجات ناگزیر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔