تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی اور حیدرآباد میں پاور شو کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک اس وقت سیاسی بحران اور بدانتظامی کی لپیٹ میں ہے، آئین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، ظلم، لاقانونیت اور بدانتظامی کے ذریعے حکمرانی کی جا رہی ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان سندھ کی جانب سے 14 نومبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان۔ یہ فیصلہ کراچی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی میزبانی میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان، صوبہ سندھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مجلسِ وحدت مسلمین کے رہنما مولانا حیات عباس، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سرباز عبدالرب درانی، جے یو آئی (شیرانی) کے حافظ حماد مدنی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک اس وقت سیاسی بحران اور بدانتظامی کی لپیٹ میں ہے، آئین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، ظلم، لاقانونیت اور بدانتظامی کے ذریعے حکمرانی کی جا رہی ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے نفاذ اور عوام کی خوشحالی کے لیے ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے، جس کا پہلا جلسہ 14 نومبر کو حیدرآباد میں ہوگا، جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ملکی سطح کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔