data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے اصل رجسٹرڈ مالک کو ہی بھیجا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فروخت کے باوجود گاڑی اپنے نام پر رکھنا بھی ایک قابلِ سزا جرم ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ 10 ہزار ٹریلرز اور ٹینکرز کو رجسٹر کر کے ان پر ٹریکرز نصب کیے گئے ہیں، جو ای چالان سسٹم سے منسلک ہیں۔ جیسے ہی کوئی ہیوی گاڑی 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ چلے گی، ای چالان خودکار طور پر جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جدید نظام فینسی نمبر پلیٹس کی شناخت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ضیا لنجار نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے تربیتی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو بہتر تربیت اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

سکھیکی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا، بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارات نوشہرہ فیروزسے سکھیکی آرہی تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرا اسٹرکچر تباہ ،حیدرآباد کے عوام ای چلان نظام قبول نہیں کرینگے ،انجمن تاجران سندھ
  • وزیرداخلہ سندھ نے ای چالان کے جرمانے میں کمی کا اشارہ دیدیا
  • کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے، ضیاء لنجار
  • سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • ٹنڈومحمد خان: وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار ماڈل پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے بعد دعا کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ