data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ تباہ کن بمباری شروع کردی، رفح میں مبینہ فائرنگ کو جواز بنا کر مختلف علاقوں پر حملوں میں 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے ایک بار پھر تباہ کن بمباری کا سلسلہ شروع کردیا، رفح میں فائرنگ کے مبینہ واقعے کو جواز بنا کر صیہونی فوج نے دیرالبلح، خان یونس، رفح اور نصیرات کیمپ سمیت مختلف علاقوں پر اندھا دھند فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت کم از کم 31 فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے حکم پر فوج نے غزہ میں وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کیا۔ جنگی طیاروں نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جب کہ الشفا اسپتال کے اطراف بھی بم برسائے گئے۔ صیہونی افواج نے “یلو لائن” سے آگے کے متعدد علاقوں پر دوبارہ قبضے کی کوششیں تیز کردی ہیں، جس سے شہری آبادی ایک بار پھر خوف و دہشت میں مبتلا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی جارحیت کے بعد یرغمالی کی لاش کی واپسی مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تنظیم نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں بھی برآمد کرلی ہیں۔

ترکیہ نے اسرائیلی حملوں میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ترک وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فی الفور بمباری روکنے پر مجبور کیا جائے۔

دوسری جانب ٹوکیو سے سیئول روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے، البتہ اگر اسرائیلی رویہ حد سے تجاوز کرے تو اسے “ختم کردیا جانا چاہیے”۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس مشرقِ وسطیٰ کے امن عمل کا ایک “چھوٹا مگر پیچیدہ” حصہ ہے، جسے قابو میں رکھنا ضروری ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے

پڑھیں:

اگر حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو بی جے پی پرانے کیس کھول کر گرفتار کرتی ہے، اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جب بھی کوئی بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتا ہے یا ان سے تند و تیز سوالات پوچھتا ہے، بی جے پی کی یہ بدعنوان حکومت انکے خلاف ایک پرانا مسئلہ چھیڑ دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کی گرفتاری زور پکڑتی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے امیتابھ ٹھاکر کو لیکر بی جے پی حکومت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اب یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتا ہے یا پھر سوال پوچھتا ہے، یہ بدعنوان  بی جے پی حکومت ان کے خلاف کوئی پرانا مسئلہ اٹھاتی ہے اور راستے میں انہیں گرفتار کر لیتی ہے، چاہے وہ عام شہری ہوں یا اعلٰی عہدے کے آئی پی ایس افسر ہوں۔

اکھلیش یادو نے کل شام اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر امیتابھ ٹھاکر کو عدالت سے لائے جانے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ پوسٹ کیا۔ اکھلیش یادو نے گرفتاری کی مذمت کی۔ اکھلیش یادو نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی کوئی بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتا ہے یا ان سے تند و تیز سوالات پوچھتا ہے، بی جے پی کی یہ بدعنوان حکومت ان کے خلاف ایک پرانا مسئلہ چھیڑ دیتی ہے اور راستے میں انہیں گرفتار کر لیتی ہے، چاہے وہ عام آدمی ہوں یا اعلٰی درجے کا آئی پی ایس افسر۔

ایودھیا سے لیکر وارانسی، گورکھپور، پریاگ راج، متھرا، آگرہ، لکھنؤ، غازی آباد، میرٹھ اور ریاست بھر میں جس زمین پر قبضے کا بی جے پی لیڈر کھلے عام مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ اس حکومت کے لئے پوشیدہ ہے کیونکہ اس میں ان کا حصہ ہے اور ان کے اپنے لوگ "لینڈ مافیا" کے طور پر ملوث ہیں، قابل مذمت۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امیتابھ ٹھاکر کو لکھنؤ سے دہلی جاتے ہوئے شاہجہاں پور میں ٹرین سے اتار لیا گیا تھا۔ لکھنؤ پولیس کے مطابق ان پر دیوریا میں تعیناتی کے دوران زمین کی خرید و فروخت کا الزام ہے۔ ان کی اہلیہ اور حامیوں کا الزام ہے کہ یوگی حکومت میں بدعنوانی کے خلاف بولنے پر امیتابھ ٹھاکر کے خلاف ایسی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل: کار پر فضائی حملے میں حماس کے اہم کمانڈر دو ساتھیوں سمیت شہید
  • اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
  • اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
  • فلسطینیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا اسرائیلی اقدام، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل
  • 8 مسلم ممالک کی اسرائیلی فوج کے یو این آر ڈبلیو اے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی سخت مذمت
  • اگر حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو بی جے پی پرانے کیس کھول کر گرفتار کرتی ہے، اکھلیش یادو
  • اسرائیل کی قبضہ گردی برقرار: مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری
  • فیض حمید طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے، بلاول بھٹو
  • عالمی دبائو ،اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
  • اسرائیل کی قبضہ گیری برقرار، مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری