اسلام آباد:

حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ سری لنکا پہنچ گئی، تیسری امدادی کھیپ کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام  نے وصول کی۔

امدادی سامان میں بڑی تعداد میں  ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں۔

حکومت پاکستان این ڈی ایم اے کی کاوشوں سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے کیلئے دبئی پہنچ گئی ۔ 12 سے 21 دسمبر تک شیڈول ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔کراچی سے دبئی روانگی سے قبل ٹیم مینیجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے، نیشنل سٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ 7 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔انہوں نے کہا کہ خامیوں کو دور کر کے صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوشش کی، ٹیم کے کھلاڑی بہترین نتائج دینے کیلئے پرعزم ہیں، ایونٹ سے قبل دبئی میں پریکٹس سیشن سے فائدہ ہوگا، امید ہے کہ کھلاڑی جلد حالات سے ہم آہنگ ہو جائیں گے۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
  • یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: ٹرمپ نے خبردار کردیا
  • پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ
  • اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی
  • الخدمت کے صدرکا سری لنکا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،متاثرین ورضاکاروں سے ملاقاتیں
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
  • پاکستان نے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
  • پاکستان کیجانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ