این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ جمعرات کے روز کولمبو پہنچا دی گئی۔کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی اس امدادی کھیپ کو باضابطہ طور پر وصول کیا، امدادی سامان میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں جنہیں متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے طور پر تقسیم کیا جائے گا۔حکومتِ پاکستان این ڈی ایم اے کے تعاون سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے ونٹر ایڈ پروجیکٹ کے تحت کراچی کے ضرورت مند افراد کو امدادی چیک کے ساتھ ونٹر کٹس دی گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">