کوٹ رادھا کشن; ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سٹی 42: کوٹ رادھا کشن کے پاس 25سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی ۔یوسف رائے ونڈ کا رہائشی تھا اور ایل ڈبلیو ایم سی میں ڈمپر ڈرائیور تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یوسف بیرون ریلوئے پھاٹک پٹری پر کانوں ھینڈ فری لگائے بیٹھا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔ ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہیں ہو سکی۔ عدالت نے ملزم عمر حیات پر ناجائز اسلحہ کیس میں بھی فردِ جرم عائد کر دی۔
کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔