سڈنی ٹرین میں اونچی آواز میں موسیقی، بھارتی صارفین نے اپنے ہی شہریوں پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی ایک ٹرین میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں کچھ مسافر پورٹیبل ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے بلند آواز میں موسیقی چلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بلند آواز میں موسیقی بجانے کے باعث دیگر مسافروں کو سفر کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ’برٹش راج کا بدلہ لے گا نیا انڈیا‘، لندن بس پر بھارتیوں کے قبضے کی ویڈیو وائرل
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ٹرین میں صرف بھارتی مسافر موجود تھے جو اونچی آواز میں غیر ملکی زبان میں موسیقی بجا رہے تھے، جس سے دیگر مسافروں کو تکلیف پہنچی۔ ان کا تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم سے کبھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا ہم انہیں یہاں چاہتے ہیں۔ ان سب کو واپس جانا ہے۔
Video from a train in Sydney, Australia.
A train full of nothing but Indians, rudely playing their loud obnoxious music in a foreign language from a sound system wheeled around in a stolen Coles trolly.
We were never asked if we wanted them here. They all have to go back. pic.twitter.com/aNKt28BTib
— Codex India (@Codex_India3) October 28, 2025
اسی تناظر میں معروف بھارتی صارف اشوک سوائن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے لوگوں کو آسٹریلیا لانے کی کیا ضرورت ہے؟ ان کی ایسی حرکتیں دائیں بازو کے حلقوں میں بھارتی کمیونٹی کے خلاف نفرت کو بڑھاوا دیتی ہیں۔
Why do take an India to Australia? These morons give Far Rights more reasons to hate Indian diaspora. pic.twitter.com/ZBg0GvgPpv
— Ashok Swain (@ashoswai) October 29, 2025
ویڈیو پر مختلف صارفین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بھارتی کمیونٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں کرنا بند کریں۔ مقامی ٹرین میں لوگوں کو تنگ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت نہیں ہے۔ ہمیں پہلے ہی کافی نفرت کا سامنا ہے۔
Indians stop doing this!! Disturbing the peace on the local train. This is not India!we already getting enough hate as it is.???????? https://t.co/ejpCcYToZt
— Rob (रॉब) Chattopadhyay ???????????????????? (@theawakenedboy) October 29, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا بھارتی شہری سڈنی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا بھارتی شہری آواز میں
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔