ریاض کانفرنس، صدر فیفا فٹ بال لے آئے شہباز شریف بھی لطف اندوز ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) فٹبال کا جادو ریاض کانفرنس میں سر چڑھ کر بولا۔ صدر فیفا کانفرنس میں فٹبال لے آئے۔ شرکاء نے ایک دوسرے کو فٹ بال پاس کی۔ اس دوران شرکاء میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شرکاء نے خوب لطف اٹھایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ترکمان صدر کی دعوت، وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد روانہ
اشک آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف گیارہ اوربارہ دسمبر کو ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ عالمی امن فورم میں روس، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، قازقستان اور دیگر سربراہان بھی شریک ہوں گے۔