میسی کے مختصر دورۂ بھارت پر مداح برہم، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کے دورۂ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں انتہائی مختصر قیام نے مداحوں کو مشتعل کر دیا، جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ کے لیے موجود رہے۔ مداحوں کو امید تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو قریب سے دیکھ سکیں گے یا میدان میں کوئی علامتی سرگرمی انجام دیتے ہوئے دیکھیں گے، مگر ایسا نہ ہو سکا۔
مشتعل مداحوں نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شکایت کی کہ میسی کو سیاسی رہنماؤں اور وزرا نے گھیر رکھا تھا، جس کے باعث عام شائقین انہیں دیکھ تک نہ سکے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ دور دراز علاقوں سے صرف میسی کی ایک جھلک دیکھنے آئے تھے۔
مداحوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ میسی نے نہ کوئی فٹبال کک لگائی، نہ مداحوں سے خطاب کیا اور نہ ہی کسی سرگرمی میں حصہ لیا، جس کے باعث انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض شائقین نے اس ایونٹ کو بدانتظامی اور توقعات کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے فٹبال اسٹار کا صرف چند منٹ کے لیے آنا شائقین کے ساتھ ناانصافی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ انتظامیہ کو مداحوں کے غصے اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں
پڑھیں:
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست
چندی گڑھ (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
نیو چندیگڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیون کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔
پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک دھواں دار 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم 29، ڈیوالڈ بریوس 14 اور ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈونوون فریرا اور ڈیوڈ ملر بالترتیب 30 اور 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 2 اور اکشر پٹیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم آخری اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے تک ورما 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جتیش شرما 27، ہاردک پانڈیا 20، اکشر پٹیل 21، ابھیشیک شرما 17، کپتان سوریا کمار یادو 5، ارشدیپ سنگھ 4، شیوم ڈوبے 1 جبکہ شبمن گِل اور ورون چکرورتی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنل بارٹمن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جینسن، لُنگی اینگیٹی اور لوتھو سِیپامالا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر کو دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔