ٹی 20سیریز: جنوبی افریقا نے بھارت کو 51رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیو چندیگڑھ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیون کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک دھواں دار 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم 29، ڈیوالڈ بریوس 14 اور ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈونوون فریرا اور ڈیوڈ ملر بالترتیب 30 اور 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 2 اور اکشر پٹیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم آخری اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے تک ورما 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جتیش شرما 27، ہاردک پانڈیا 20، اکشر پٹیل 21، ابھیشیک شرما 17، کپتان سوریا کمار یادو 5، ارشدیپ سنگھ 4، شیوم ڈوبے 1 جبکہ شبمن گِل اور ورون چکرورتی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنل بارٹمن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جینسن، لُنگی اینگیٹی اور لوتھو سِیپامالا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر کو دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا کی جانب سے بھارت کی
پڑھیں:
جنوبی لبنان پر صہیونی رژیم کے شدید حملے
مقامی ذرائع نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات خبر دی ہے کہ صہیونی رژیم کی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید اور وحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات خبر دی ہے کہ صہیونی رژیم کی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید اور وحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، مقامی ذرائع نے منگل کی صبح سویرے جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے شدید فضائی حملوں کی اطلاع دی۔ نیٹ ورک المیادین کے نامہ نگار نے جنوبی لبنان سے رپورٹ کیا کہ قابض افواج کے جنگی طیاروں نے کم از کم جبل صافی اور اقلیم التفاح کے علاقوں میں 8 شدید حملے کیے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد خبر رساں ایجنسی یونیوز نے صہیونی رژیم کے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنوبی لبنان پر یہ حملے حزب اللہ کے خلاف جاری ایک مہم کا حصہ ہیں۔ ادھر نیٹ ورک المنار نے بھی اطلاع دی کہ تھوڑی دیر قبل وادی عزه کا علاقہ، جو النبطیہ اور صیدا کے درمیان واقع ہے، قابض افواج کے حملوں کا نشانہ بنا ہے۔ اس کے کچھ ہی بعد صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی عسکری تنصیبات اور ایک تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔