data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنوبی وزیرستان میں چوکی پر حملہ، 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت‘ آئی ایس پی آر،ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 43 افغان پناہ گزینوں کے کیمپ ہیں جنہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا گیا ہے لیکن ان میں سے صرف دو بند کیے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ بات میرے منہ سے سننا تھوڑا عجیب لگے گا، لیکن وہ شخص جو بیانیہ پھیلا رہا ہے وہ اب سیاست نہیں رہا بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ بن چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے مگر اس کی بھی کچھ حدود ہیں، آرٹیکل 19 آپ کو ملک، ریاست اور قومی سلامتی کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا چیف آف ڈیفنس فورسز کی نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا، جو جھوٹ کا ایک سیلاب تھا، کیا یہ آزادی اظہار رائے ہے؟ یہ کون سی سیاست ہے، اصل ایشوز پر کوئی بات کریں، فوج کی ایک ایک خبر کو لے کر پروپیگنڈا کیا گیا، پتہ نہیں کہاں سے ان کے ذہنوں میں خیالات آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان رہے گا، تب تک فوج رہے گی، ہم کہیں نہیں جا رہے۔ یہ کہتے تھے کہ فوج سیاست کر رہی لڑ نہیں سکتی، فوج نے لڑ کر دکھا دیا۔

راصب خان ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر

پڑھیں:

انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا

—فائل فوٹو

انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے حکومت سے پولیس ایلیٹ فورس کی خدمات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا اور کہا کہ 7 ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو عملے کی کمی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث نارکوٹکس ونگ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔

محکمہ داخلہ نے پولیس کو مشروط طور پر نفری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس کارکردگی متاثر نہ ہونے کی صورت میں نفری فراہم کی جائے، محکمہ ایکسائز بھی بھرتی کے عمل پر کام مکمل کرے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔

وزیر ایکسائز، ٹیکسیشنز ونارکوٹکس خیبرپختونخوا فخر جہاں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، محکمے میں بھرتیاں کرنے کے عمل پر کام کر رہے ہیں۔

فخر جہاں کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف مزید مؤثر کارروائیوں کے لیے پولیس اہلکاروں کی خدمات مانگی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں اسپتال اور اسکول پر حملہ، 68 بچوں سمیت 114 جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان: اسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کر گئی
  • ملک اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں، مولانا مقصود قاسم قاسمی
  • شمالی وزیرستان کے وانا میں کل پیرکے روز کرفیو کے نفاذ کا اعلان
  • جنوبی کوریا نے جاپان اور چین کے تنازع میں ثالثی کی پیش کش کردی
  • بھار ت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کوشکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا
  • امریکا کی ایپل اور گوگل کو متعدد ایپس حذف کرنے کی ہدایت
  • امریکی فوج کا ایک اور منشیات بردار کشتی پر حملہ‘ 4 افراد ہلاک