شمالی وزیرستان کے وانا میں کل پیرکے روز کرفیو کے نفاذ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وانا: خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں کل 8دسمبر کو صبح 6بجے سے شام 6بجے تک مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
کرفیو کے دوران وانا کے راستے پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا، صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرفیو کے
پڑھیں:
اٹلی: پولیس آپریشن دھماکے میں مزید ہلاکتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم: اٹلی میں گزشتہ دنوں پولیس کے آپریشن کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا، جس میں زخمی ہونے والا ایک اور اہلکار بھی چل بسا۔
عالمی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب ہلاکتوں کی تعداد 3 تک جا پہنچی جبکہ اب بھی متعدد زخمی بھی ہیں، جن کا سرکاری سطح پر طبی امداد جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دراصل شمالی علاقے کیستل دازانو میں فارم ہاو¿س میں پولیس چھاپے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ جہاں آگ بجھانے کی جدوجہد میں عمارت بھی منہدم ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے7 فائر فائٹر بھی ہنوز زخمی ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ پولیس فارم ہاو¿س کا قبضہ چھڑانے کے لیے پہنچی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا تھا، جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں۔