data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک کابڑا حصہ بیٹھ گیا۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد زندگی خطرے میں ڈال کر یہ منظر دیکھتی رہی۔ واقعے کی وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شہری خطرے سے بے پروا ہوکر سڑک کے قریب دھنسنے کا منظر دیکھتے رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکام انفرااسٹرکچر کی مرمت کر رہے ہیں تاکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے امداد کے لیے ناقابل رسائی تک پہنچ ممکن بنائی جاسکے ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ

پڑھیں:

سعودی ولی عہد اور اطالوی وزیر اعظم کی ملاقات‘ علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کی۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ یہ ملاقات خلیج عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے سپریم کونسل کے چھیالیسویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • امریکی فوج کا ایک اور منشیات بردار کشتی پر حملہ‘ 4 افراد ہلاک
  • افغانستان : گاڑی دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی
  • آسٹریلوی وزیرِ دفاع کے دورئہ جاپان کا اعلان
  • جرمنی میں کم اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد 63 لاکھ سے متجاوز
  • جرمن صدر کا دورئہ برطانیہ شاہ چارلس سوم سے ملاقات
  • سعودی ولی عہد اور اطالوی وزیر اعظم کی ملاقات‘ علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو
  • نیوزی لینڈ: چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا
  • ٹرمپ انتظامیہ کا وائس آف امریکا کے اوور سیز دفاتر بند کرنے کا فیصلہ