سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گھریلو صارفین کے لئے اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
ایس این جی سی نے گیس فراہم کے اوقات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلا تعطل ملے گی۔
کمپنی نے واضح کیا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کا تعطل آتاہے سسٹم میں گیس وافر ہونے کی وجہ سے سردیوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔
پاکستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس کے دباؤ میں کمی کی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے میں سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان کے وانا میں کل پیرکے روز کرفیو کے نفاذ کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وانا: خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں کل 8دسمبر کو صبح 6بجے سے شام 6بجے تک مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
کرفیو کے دوران وانا کے راستے پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا، صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔