data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-9
بدین(نمائندہ جسارت)سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی ناہلی غفلت اور عدم دلچسپی بدین شہر کی بڑی آبادی کے کینٹ روڈ پر گیس پائپ لائن میں پانی داخل ہونے پر گیس کی فراہمی سات روز بعد بھی بحال نہ ہو سکی ، گھریلو صارفین کو کھانا پکانے سمیت دیگر مسائل اور مشکلات کا سامنا .

سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی ناہلی غفلت عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث بدین شہر کی سب سے بڑی آبادی غریب آباد کے کینٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گیس پائپ لائن میں پانی آجانے کے باعث گیس کی معطل فراہمی سات روز بعد بھی بحال نہ ہو سکی ، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہریوں کے مطابق گیس کی بندش نے روزمرہ زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ گھروں میں صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا تک تیار نہیں ہو پا رہا ، جبکہ زیادہ تر گھروں میں ایل پی جی، برقی چولہا یا دیگر متبادل ذرائع بھی موجود نہیں، جس کے باعث خواتین اور بزرگ بڑی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو اسکول اور دفاتر جانے والے افراد بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور ہیں ، جبکہ شام کے اوقات میں چائے تک بنانا ممکن نہیں رہا۔ گھریلو خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے سبب چھوٹے بچوں کے لیے دودھ گرم کرنا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

انتظامیہ کی غفلت، ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔ بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہائو انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گرگئی۔ واقعے کے فوری بعد بچی کے والدین نجی اسکول پہنچ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر میں متعدد گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں، اسکول کی بچی جسے ہی کھلے مین ہول میں سلپ ہوئی موقع پر موجود شہری نے اسے بچایا۔واقعے کے بعد ٹائون چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پرطلب کیا گیا، ٹائون چیئرمین کا کہنا ہے انہوں نے گٹرکے ڈھکن یوسی چیئرمین کو دے دیے تھے، انہوں نے لگائے کیوں نہیں معلوم کیا جا رہا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی وغفلت کے باعث سبزی مارکیٹ میں سیوریج کاپانی جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے ، جس سے قریبی آبادی کوپریشانی کاسامنا ہے
  • سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گھریلو صارفین کے لئے اہم اعلان
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری
  • بدین ڈگری کالج میں آلوہ پانی کی فراہمی، ہزاروں بچے متاثر ہونے لگے
  • واسا کی نااہلی کے باعث حیدرآباد میں پانی کا بحران شدت اختیا رکرگیا
  • انتظامیہ کی غفلت، ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی
  • پیپلزپارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسجاد علی چانڈیو متاثرین بارش میں چیک تقسیم کررہے ہیں
  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز سالوں سے چیئرمین کنٹرولر اور سیکریٹری سے محروم