کراچی : ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، راہ گیر نے بروقت باہر نکال لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، جائے حادثہ سے گزرنے والے راہ گیر نے برقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو باہر نکال کر اس کی جان بچالی۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ کھلے گٹر میں جاگری۔جائے وقوعہ سے گزرنے والے شہری نے بچی کو بروقت کھلے گٹر سے نکال لیا، بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی.
یاد رہے کہ گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات 3 سالہ ابراہیم نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر گٹر میں گر گیا تھا. بچے کی والدہ کی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔اہلخانہ اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری بلاکر 3 سالہ ابراہیم کی تلاش شروع کی تھی. تاہم پوری رات گزرنے کے باوجود بچہ نہیں مل سکا تھا. پیر کو واقعے کے 14 گھنٹے بعد مقامی نوجوان نے بچے کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر نالے سے تلاش کرلی تھی۔واقعے کے 2 روز بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متوفی ابراہیم کے گھر جاکر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کے ورثا سے معافی مانگ لی تھی۔واقعے کے حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) کی تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو ارسال کردی گئی تھی .جس میں بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیرات کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاک فوج، فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنیوالوں کی زبان نکال کر جوتے کی سول بنائی جائے گی، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاک فوج اور فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان نکال کر جوتے کی سول بنائی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کچھ لوگ جو ملک کے دشمن ہیں، ملکی افواج اور سپہ سالار کے دشمن ہیں، خواہ وہ ملک میں ہوں یا ملک سے باہر ہوں، بارڈر کے باہر ہوں یا اندر، ان کو جواب کل یا پرسوں ریاست خود دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر راج حقیقت بن سکتا ہے، فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کو خبردار کردیا
فیصل واوڈا نے کہا کہ آج دشمنوں کے لیے ایک زبردست معرکہ ہوا ہے، اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو پتہ چل گیا کہ جس نے جنگ جیتی، بشمول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئرچیف و نیول چیف، اب اگر فوج یا سپہ سالار کے خلاف کوئی بات ہوگی تو زبان نکال کر جوتے کی سول بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے حوالے سے جو بات انہوں نے کل کی تھی، اس کے مطابق خبر آ گئی ہے، جس پر پوری قوم کو مبارک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو دیگر باتیں کہی ہیں وہ بھی آگے سچ ثابت ہوں گی، چیفس آف ڈیفنس فورسز کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا، افغانستان سے لے کر انڈیا تک ڈھول بجایا جاتا رہا، اب ڈھول بجانے والوں کا ڈھول بجنے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
انہوں نے مزید کہا کہ اب 9 مئی کے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے، بھگوڑوں کو بھی پکڑا جائے گا، کے پی کے میں جو کیڑے مکوڑے ڈر کے چھپے بیٹھے ہیں، ان کو بھی باہر نکالا جائے گا، جو کل گاڑی چھاپ تھے آج کل انفارمیشن سیکریٹری بنے ہوئے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت جمہوری طریقے سے چلے اور وہاں گورنر راج نہ لگے۔ اگر گورنر راج لگے گا تو وہاں کچھ نہیں بچے گا۔ میں نے تو بتا دیا تھا کہ نااہلی ہونے والی ہے، وہ کیسز آج ہو گئے۔ میں نے کہا تھا کہ ملاقات نہیں ہوگی، وہ نہیں ہوئی۔ میں نے کہا تھا کہ بدمعاشی ہوگی تو حکومت رٹ قائم ہوگی۔ انہوں نے بدمعاشی نہیں کی اور وہاں سے چلے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے کہنا چاہیں گے کہ وہ اپنی نئی ٹیم کے ساتھ جمہوری راستے پر چلیں، ہر چیز کا جواب جمہوری راستے سے تلاش کریں۔ اگر انہوں نے ان لوگوں کو ساتھ رکھا جو عمران خان کو اس حالت میں لے گئے اور مزید آگے لے جائیں گے تو میں انہیں کہوں گا کہ ان لوگوں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیا تو پارٹی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مزید مشکل میں جائیں گے۔ مجھے امید ہے کہ کے پی حکومت وہ غلطی نہ کر بیٹھے جس سے صوبے میں حکومت ہاتھ سے نکل جائے اور کچھ بھی نہ بچے۔ اگر کے پی کے عوام کو امان مل گئی، ڈیویلپمنٹ مل گئی اور 9 مئی کے بھگوڑوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع ہوگی تو یہ بیانیہ بھی ختم ہوجائے گا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا ہولڈ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاک فوج پاکستان سہیل آفریدی سینیٹر عاصم منیر عمران خان فیصل واوڈا فیلڈ مارشل