ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش بے نقاب ہو گئی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی پریڈیٹر لیکس نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اس کے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابقاسرائیلی فرم انٹیلیکسا کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا، بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی۔
تحقیق کے مطابق کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے، کمپنی کے پاس حکومتی دفاتر میں موجود پریڈیٹر صارف سسٹمز تک رسائی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود تھی۔
ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق پریڈیٹر سسٹمز کے ذریعے جمع ہونے والا حساس ڈیٹا بھی اسرائیلی کمپنی کی دسترس میں رہتا تھا، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو گوگل نے اسپائی ویئر حملہ کے ممکنہ ہدف کے طور پر وارننگ بھی جاری کی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی پاکستان کی خفیہ جاسوسی کے پیچھے یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے ناپاک عزائم پوشیدہ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، فوج کے ساتھ ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایمنسٹی انٹرنیشنل اسرائیل کی
پڑھیں:
اسرائیل کی جانب سے غزہ خالی کرانے کی نئی سازش کا انکشاف
جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ فارس نیوز کے مطابق، جنوبی افریقہ کے وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا کہ فلسطینیوں کے لیے 90 دن کے ویزے کی معافی کو منسوخ کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس منصوبے کا اسرائیل نے غلط استعمال کیا۔ راشاتودی کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا کہ اس ملک کے سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کی تحقیقات نے 90 دن کے ویزے کی معافی کے حامل عام فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جان بوجھ کر اور مسلسل غلط استعمال کا انکشاف کیا، جو اسرائیلی عوامل کے ذریعے رضاکارانہ ہجرت کی کوششوں کے لیے غزہ کے رہائشیوں کو منتقل کرنے میں استعمال کیا گیا۔
قلیل مدتی ویزا کی معافیاں دنیا کے مختلف ممالک میں سیاحت اور مختصر دوروں کی حوصلہ افزائی کے لیے عام طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ تاہم، جنوبی افریقہ نے کہا کہ حالیہ دو چارٹر پروازوں کی تحقیقات نے اس معافی کا منظم غلط استعمال ظاہر کیا، جس میں سفر نہ تو سیاحت کے لیے تھا اور نہ ہی مختصر قیام کے لیے، بلکہ فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ معمول کی تجارتی پروازوں کے بجائے، پورے ہوائی جہاز مسافروں نے نہیں بلکہ واسطہ کاروں نے کرائے پر لیے۔ زیادہ تر مسافروں کو جنوبی افریقہ کے لیے ایک طرفہ ٹکٹ دیا گیا اور انہیں اپنا سامان لے جانے سے منع کیا گیا۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام نے بارہا قابض علاقوں سے فلسطینیوں کو زبردستی منتقل کرنے کی کوشش کی تھی، جو سب ناکام رہی۔