آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا کے مطابق حادثے میں ابتدائی طور پر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ مرتضیٰ اور زخمی ہونے والے 17 سالہ علی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اسپتال منتقل کیے گئے زخمی علی نے بھی دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نوشہرہ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
حادثہ اوپن ریلوے ٹریک پر پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ نوجوان حمزہ نوشہرہ کے اولس کیفے میں بطور ویٹر کام کرتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں اکرام آباد کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اوپن ریلوے ٹریک پر پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ نوجوان حمزہ نوشہرہ کے اولس کیفے میں بطور ویٹر کام کرتا تھا۔ حادثے کے بعد علاقے کے مکینوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات بہتر بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔