نوشہرہ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
حادثہ اوپن ریلوے ٹریک پر پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ نوجوان حمزہ نوشہرہ کے اولس کیفے میں بطور ویٹر کام کرتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں اکرام آباد کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اوپن ریلوے ٹریک پر پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ نوجوان حمزہ نوشہرہ کے اولس کیفے میں بطور ویٹر کام کرتا تھا۔ حادثے کے بعد علاقے کے مکینوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات بہتر بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔