پاکساتان افغان سرحد پر کشیدگی ،جھڑپوں میں4 ہلاک،4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلا م آباد،کابل (صباح نیوز) پاکستان سے متّصل افغانستان کے سرحدی علاقے سپن بولدک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جھڑپوں میں 4افغان شہری ہلاک اور4زخمی ہو گئے۔ قندھار میں ڈاکٹروں نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ گزشتہ رات کی جھڑپوں میں چار شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ سپن بولدک کے محکمہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ صبح سپن بولدک کے مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ علی الصبح حالات قدرے پرسکون رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رات گئے تک لڑائی ہوتی رہی لیکن بعد میں لڑائی رک گئی۔ ایک مقامی شخص کے مطابق ’جھڑپوں کے خوف سے کل رات اپنے گھروں سے بھاگنے والے کچھ لوگ واپس آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری رات بے چین تھی، ہم زیادہ تر رات کو جاگتے رہے، ہم لائن سے تقریباً 2000 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔ ہمارے علاقے کے تقریباً تمام گھرانے قندھار کی طرف جا رہے تھے، وہاں بچے، عورتیں اور بوڑھے
موجود تھے۔ رات بہت سرد تھی، صحرا میں رات گزاری، اہل خانہ کو ابھی تک یقین نہیں ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے یا نہیں۔‘ چمن سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گذشتہ رات کی کشیدگی کے باعث سرحد کے قریب دیہی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ افغانستان میں کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رات گئے پاکستانی فوج نے چمن سپن بولدک کے علاقے میں ڈرون بھیجے ہیں جو سرحد کے پار افغانستان کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے خطے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستانی فریق نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور ڈیورنڈ لائن کے قریب افغان جانب سے حملہ کیا ہے۔ قندھار کے علاقے سپن بولدک میں طالبان حکومت کے مقامی ترجمان علی احمد حقمل نے بتایا کہ ’حملہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا اور ان کی افواج کو جواب دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ پاکستان اور افغان طالبان نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر چمن، سپین بولدک سرحد پر حملے کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ جمعے کی رات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مشرف زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’افغان طالبان نے چمن سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس پر ہماری مسلح افواج نے فوری اور شدید ردِ عمل دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ سپن بولدک
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹوخیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، علاقہ غائبانہ بابا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کادہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا، مارا گیا دہشت گرد کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔