عظمیٰ خان کی بھائی سے ملاقات کس کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
عظمیٰ خان—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کس کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی؟ اس حوالے سے صورتِ حال سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان کی اپنے بھائی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات بیرسٹر گوہر کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقاتوں میں ڈیڈ لاک چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے باعث ختم ہوا ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے بیرسٹر گوہر کو ملاقات کا کہا گیا، انہوں نے کہا کہ بہنوں کا زیادہ حق ہے۔
واضح رہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف سے ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کی آج ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد عظمیٰ خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عظمیٰ خان کو بانیٔ پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملنے دیا لیکن علیمہ خان اور نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے باعث خان کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے: عظمیٰ خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہیں اور ان کی حالت بالکل معمول کے مطابق ہے۔
اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار رہی اور دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد وہ میڈیا کو مزید تفصیلات فراہم کریں گی۔
عظمیٰ خان نے اس موقع پر کہا کہ ملاقات کی اجازت ملنے پر خوشی ہوئی اور ملاقات کے بعد وہ میڈیا سے براہ راست گفتگو کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ بانی کو مسلسل ذہنی اذیت پہنچائی جا رہی ہے اور انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عظمیٰ خان ملاقات کے لیے فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں، جہاں انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔