چین کی برآمدات میں بڑا اضافہ‘ امریکی برآمدات میں 29 فیصد کمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-06-12
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی برآمدات تیزی بڑھنے لگیں اور تجارتی خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چینی برآمدات میں نومبر میں 5.9 فی صد اضافہ ہوا ہے، جب کہ امریکی برآمدات میں 29 فی صد کمی ہوئی ہے۔چین کی مجموعی برآمدات نومبر میں توقعات سے زیادہ 330.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برا مدات میں کی برا مدات چین کی
پڑھیں:
امریکی صدر ٹرمپ کی نئی سیکیورٹی اسٹریٹیجی جاری، یورپ کو نشانے پر لے لیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی میں یورپ کو براہِ راست اور شدید حملے کا نشانہ بنایا کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کی اس دستاویز میں یورپ کو ’حد سے زیادہ ضابطوں میں جکڑا ہوا، سنسر شپ کا شکار، خود اعتمادی سے محروم‘ اور امیگریشن کے باعث ’تمدنی شناخت کے زوال‘ سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں اضافہ
اس نئی اسٹریٹیجی میں کئی مہینوں سے جاری واشنگٹن کی یورپ مخالف مہم کو تحریری شکل دی گئی ہے۔ امریکا کا الزام ہے کہ یورپی ممالک امریکی سخاوت سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی حفاظت و مستقبل کی ذمہ داریاں خود نہیں سنبھالتے۔
سابقہ امریکی پالیسیوں سے واضح انحراف کرتی ہوئی اس حکمت عملی میں یورپی اداروں، امیگریشن پالیسیوں، اظہارِ رائے پر پابندی، سیاسی مخالفین کی دباؤ، کم ہوتی شرحِ پیدائش اور قومی شناخت کے زوال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو اگلے 20 برس میں یہ براعظم پہچانا نہیں جائے گا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپی عوام کی اکثریت امن چاہتی ہے، مگر ’حکومتوں کی جانب سے جمہوری عمل کی کمزوری کے باعث یہ خواہش پالیسی میں تبدیل نہیں ہو پاتی۔
یورپ نے اس امریکی حکمت عملی پر سخت ردِعمل دیا۔ جرمن وزیرِ خارجہ جوہان وادیفول نے کہا کہ جرمنی کو ’باہر سے مشورے کی ضرورت نہیں‘۔ فرانس کی یورپی پارلیمنٹ کی رکن ویلےری ایئر نے اسے ’ناقابلِ قبول اور خطرناک‘ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا سمیت یورپی ممالک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف مظاہرے، لاکھوں افراد سڑکوں پر
2 سابق امریکی وزرائے خارجہ کے مشیر رہنے والے تجزیہ کار ایون فائیگن بام کے مطابق، اس حکمت عملی میں یورپ سے متعلق حصہ سب سے زیادہ حیران کن ہے، جو چین اور ایشیا سے متعلق حصوں سے بھی زیادہ سخت ہے۔ ان کے مطابق یہ دستاویز واضح طور پر امریکا کو یورپی منصوبے کی مخالف صف میں کھڑا کرتی ہے۔
چند ہفتے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میونخ میں ایک تقریب سے خطاب میں یورپ میں آزادیٔ اظہار کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا، جس نے یورپ میں خاصی بے چینی پیدا کی۔ نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی قومی ریاستوں کی بالادستی کی بحالی پر زور دیتے ہوئے اس بیانیے کو آگے بڑھاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ٹرمپ یورپ