لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر ڈاکوؤں نے مرچوں کا اسپرے کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-06-15
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ کی کار پارکنگ کی لفٹ میں مسلح افراد نے خاتون کا سوٹ کیس چھیننے کی کوشش کے دوران مرچوں کا اسپرے کر دیا۔ اس سے لفٹ میں موجود 21 افراد متاثر ہوئے، جن میں ایک 3سالہ بچی بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 31 سالہ ایک مشتبہ شخص کو حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ 3دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ایک اسپرے حملہ تھا جس میں متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم 5زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ائرپورٹ پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، کار پارکنگ کو سیل کر دیا گیا اور گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہ ہونے کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو، سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کی دعوت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کے لیے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کو اجاگر کرنا تھا۔
ایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی شریک ہوئے۔
پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول ہے اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ میں شامل ہے، جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے۔