شکارپور ؛ ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں تصادم، 15 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
سٹی 42 : شکارپور میں رحیم آباد لاڑو کے مقام پر خوفناک روڈ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق رحیم آباد لاڑو کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں خطرناک تصادم ہوا، جس کی وجہ سے مسافر وین میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی
خانیوال:خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 9 مسافر زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا، حادثے میں 4 مسافر شدید زخمی جبکہ 5 معمولی زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ریسکیو اور ایف ڈبلیو او کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔
ترجمان سید عمران احمد کے مطابق سیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی اور موٹروے پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔