فوٹو: اسکرین گریب

شکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز نے شادی کی دوسری سال گرہ سکھر کے نجی اسپتال میں منائی۔

میئر سکھر ارسلان شیخ زخمی ڈی ایس پی جوڑے کی شادی کی سال گرہ کا کیک لے کر عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، جوڑے نے اسپتال میں کیک کاٹا، ڈاکٹرز اور اسپتال کا عملہ بھی شریک ہوا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی سکھر میں زیر علاج زخمی ڈی ایس پیز کی عیادت کی۔

شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو بھی زخمی ہوگئے۔

اس موقع پر ضیاء لنجار نے کہا کہ خاتون افسر کی جرات ہمارے لیے قابلِ فخر ہے، ایس ایس پی شکارپور اور پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک جبکہ ڈی ایس پی میاں بیوی سمیت چار پولیس اہل کار زخمی ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈی ایس پی

پڑھیں:

شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی

شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو مارے گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی شکار پور کے مطابق منچھر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا، ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ تاحال جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی  اويس شيخ، ياسين شيخ، آصف شيخ،   کراڑو شيخ، شہزادو شيخ، شہمور شيخ ، امداد شيخ اور ساجد شيخ کے نام سے شناخت کر لی گئی۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • سندھ پولیس کے زخمی میاں بیوی افسران کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی
  • شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا
  • پیاز اور لہسن پر جھگڑا، شادی کے 11 سال بعد جوڑے کی طلاق
  • شکارپور،پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک،4 اہلکار زخمی
  • وزیراعلیٰ کی زخمی پولیس افسران واہلکاروں کوبہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت
  • شکار پور میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 ڈاکو ہلاک ، ایک گرفتار
  • شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
  • شکارپور؛ پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، خاتون ڈی ایس پی بھی زخمی
  • شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی