data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شکارپور میں ڈاکوؤں کے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ڈاکو گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ضلع میں مکمل امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے ڈی۔ایس۔پی سٹی شکارپور پارس بکھرانی، ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور چار زخمی اہلکاروں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمال شاہ کو ہدایت کی کہ ضرورت پڑنے پر زخمی افسران کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کریں تاکہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ جو ڈاکو سرنڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مراد علی شاہ نے زور دیا کہ پولیس کو شکارپور میں ریاستی رٹ قائم کرنے کے لیے واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور شکارپور میں امن کی بحالی ضروری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے وزیراعلیٰ کو منچر شاہ، شکارپور میں ہونے والی تازہ کارروائی سے متعلق بریفنگ دیوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسدادِ پولیو کے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس نے وزیر اعلیٰ ہاؤس یں منعقد ہوا۔وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل اور ای او سی کوآرڈینیٹر شہریار میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کو قومی و صوبائی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شکارپور میں

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔  

لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں دوسرے صوبوں سے آنے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔  

وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس سے سیکیورٹی کیلئے اشتراک کار کی ہدایت کی۔ پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سیکیورٹی بہتر بنانے اور سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ریویو کرنے کی ہدایت کی گئی۔  

راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی بنانے کے احکامات بھی دیے گئے۔  

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، پنجاب کو محفوظ ترین بنانے کیلئے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہری اپنے ارد گرد مشکوک، مشتبہ افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
  • شکارپور؛ پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، خاتون ڈی ایس پی بھی زخمی
  • شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی
  • شکارپور پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈی ایس پیز بھی زخمی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت
  • پنجاب میں تمام تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کے احکامات
  • پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم
  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت
  • پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈا¶ن کا فیصلہ