Jasarat News:
2026-06-03@03:53:02 GMT

راولپنڈی؛ مسافر وین دریا میں جا گری، 3افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-08-20

 

راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک) راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں آزاد پتن گراری پل کے قریب مسافر وین دریا میں گرنے سے 3 مسافر جاں بحق ہوگئے، ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 5 افراد بمشکل زخمی حالت میں نکل پائے باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہجیرہ آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس 7599 کو ادریس نامی ڈرائیور چلا رہا تھا، جس

میں کنڈیکٹر اور 14 مسافر سوار تھے، گاڑی آزاد پتن گراری پل کی قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے ساتھ گہرائی میں بہتے ہوئے دریا میں جاگری۔ دریا سے بزرگ خاتون مسافر فاطمہ، اس کے 50 سالہ بیٹے نعیم اور 22 سالہ عدیل کی لاش نکالی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ سڑک پر کسی ہنگامی صورتحال میں بریک لگانے کے نشانات نہیں ملے بظاہر حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا تاہم حتمی صورتحال تحقیقات مکمل ہونے پر واضح ہوگی۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی