کوسوو اور بلغاریا کے صدور کی سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) کوسوو کی صدر وجوسا عثمانی اور بلغاریہ کے صدر رومن رادیو اور مونٹی نیگرو کے وزیراعظم میلو جو کانووچ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ولی عہد و شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ القروانی، راونڈا کے صدر پال کا گامے اور البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما نے بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ملاقاتیں ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کے موقع پر ہوئی ہیں، کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں۔ یاد رہے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو (ایف آئی آئی 9) کانفرنس کا آغاز پیر کے روز ہوا تھا،جو جمعرات کے روز تک جاری رہے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ریاض، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات
فوٹو: سوشل میڈیا۔ایس پی اےوزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ریاض میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔
وزیراعظم اس دوران ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔