آٹھ گھنٹوں تک سرفنگ گینیز ورلڈ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ایک سرفر نے 8 گھنٹے 5 منٹ اور 44 سیکنڈ تک بورڈ پر سرفنگ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
میکسیمیلین نیوبوک نامی شخص نے ریور ویو نامی مصنوعی لہر پر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ سرفنگ کے لیے یہ مصنوعی لہر قریبی دریاؤں کی کرنٹس کو استعمال کر کے بنائی گئی۔
میکسیمیلین نیوبوک نے بلا تعطل 8 گھنٹے، 5 منٹ اور 44 سیکنڈ تک سرفنگ کی اور اس ہی دوران چمچے کی مدد سے سوپ بھی پیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاناما کے گیری سیویڈرا کے پاس تھا جنہوں نے پاناما کینال میں 3 گھنٹے، 55 منٹ اور 2 سیکنڈ تک سرفنگ کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میٹا وفد کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں میٹا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل اکانومی میں سے ایک ہے۔ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو کر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی
وزیر تجارت نے بتایا کہ نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس کا ہدف 2030 تک 20 ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے میٹا کو AI ایتھکس، ڈیجیٹل سیفٹی، ای کامرس اسٹینڈرڈز اور نوجوانوں کے لیے AI اسکلنگ پروگرامز میں شراکت کی دعوت دی۔
میٹا کے نمائندہ رافیل فرانکل نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو سراہا اور پاکستانی کاروباریوں اور ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل تربیتی پروگرامز میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ فریقین نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اختراع، محفوظ آن لائن ماحول اور اقتصادی بااختیاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
META ای کامرس میٹا میٹا کے نمائندہ رافیل فرانکل وزیر تجارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان