data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو اسٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، جس کے باعث نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ مالی اعتبار سے بھی لیگ کو نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں لیگ کی مجموعی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے گھٹ کر 9.

6 بلین ڈالر ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمی کا سب سے بڑا اثر فرنچائزز پر پڑا ہے۔ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کمی ہوئی اور اب اس کی قیمت 108 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔

اسی طرح رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد، چنئی سپر کنگز میں 24 فیصد، اور سن رائزر حیدرآباد میں 34 فیصد کمی دیکھی گئی۔ مزید برآں، راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں بھی 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس بحران کے پس منظر میں کچھ بڑے ناموں کا لیگ چھوڑنا بھی شامل ہے، سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی، انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر معین علی اور آسٹریلیا کے تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اس سال آئی پی ایل میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فاف ڈوپلیسی اور معین علی اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلیں گے، جو عالمی کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی کا نیا محور بن گیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی برانڈ ویلیو میں آئی پی ایل

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جو مئی کے بعد پہلی مرتبہ اس نفسیاتی حد سے اوپر پہنچی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر خطے میں فوجی کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملے ہیں۔ بحیرہ احمر اور باب المندب دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ذمہ دار سمجھتا ہے، کیونکہ ان کے بقول حوثی تہران کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رہے تو امریکا حوثیوں اور ایران دونوں کے خلاف سخت فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہتی ہیں تو دنیا بھر میں پیٹرول، ڈیزل، بجلی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

ماہرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر کشیدگی آبنائے ہرمز تک پھیل گئی، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت، توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی تجارت پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ