فرانس‘ عجائبات میں مسلسل واردات پر ڈائریکٹر میوزیم مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس: فرانس کے عجائبات میں 2 دن کے اندر ڈکیتی اور چوری کی واردات کے پیش نظر ڈائریکٹر میوزیم نے سیکورٹی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا استعفا پیش کردیا ہے۔ جسے وزیر ثقافت نے منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے لوور میوزیم میںڈکیتی کے ایک روز بعد ہی چوروں نے شمال مشرقی شہر میں واقع دیدرو میوزیم سے ہزاروں سونے اور چاندی کے سکے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہےں۔
تفصیلات کے مطابق چوری کا نقصان 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد ڈکیتی میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ حکام کے مطابق دونوں واقعات کے ممکنہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر کے دیگر تاریخی مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ، مسافر خوفزدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو جلد ہی روانگی کی اجازت دے دی گئی۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ جعفر ایکسپریس بحفاظت ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئی ہے اور ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے۔
ادھر مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور سکیورٹی فورسز علاقے میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔