کراچی: ٹریفک پولیس کی مہم جاری، 3 روز میں 12 ہزار سے زائد ای چالان ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران ای چالان کی تعداد 12ہزار 942 تک پہنچ گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے روز 6 گھنٹے میں 2 ہزار 622 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق مہم کے دوسرے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہزار 301 جبکہ تیسرے روز 5 ہزار 979 ای چالان کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس چالان کی
پڑھیں:
کراچی سے لاپتہ ہونیوالا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، اغواء کار ہائی وے پر پھینک کر فرار
فائل فوٹوکراچی سے لاپتہ ہونیوالا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، اغواء کار ہائی وے پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح بلوچ کالونی سے لاپتا ہونے والا شہری لاڑکانہ سے مل گیا، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔
شہری کی گاڑی جامشورو ٹول پلازا کے قریب سے ملی، شہری کو اغوا کار ہائی وے پر ہی پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہری کو قانونی کارروائی کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔