عراقی حکام کا داعش کے اہم رکن کی گرفتاری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی نیشنل سیکورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بغداد میں داعش کے ایک خطرناک رکن کو گرفتار کر لیا ہے جو ماضی میں سیکورٹی فورسز پر مہلک حملوں میں ملوث تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم کی شناخت ابو محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو 2014 میں داعش میں شامل ہوا اور بغداد کے جنوبی علاقے لطیفیہ میں سیکورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں حصہ لیا، جن میں 19 اہلکار، بشمول ایک فوجی افسر ہلاک ہوئے تھے۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ابو محمد داعش کے ایک حصے زوبع فلوجہ سیکٹر میں انتظامی اور لاجسٹک امور کا ذمے دار تھا۔ داعش کی پسپائی کے بعد وہ شام فرار ہو گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بولیویا : بس کھائی میں گرنے کے باعث17 افراد ہلاک ‘36 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) بولیویا کے وسطی علاقے کوچابامبا میں ایک بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بولیویا کے قومی ٹریفک چیف عمر زے گادا نے بتایا کہ حادثہ ایک تنگ اور خطرناک موڑ پر پیش آیا۔ علاقائی پولیس کمانڈر روجر کوستاس کے مطابق زخمیوں میں 23 سالہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جنہیں قریبی شہر کیلاکویو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور وہ تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ پولیس نے ڈرائیور کو غیر محتاط ڈرائیونگ کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔